تازہ ترین — بالی ووڈکی مشہور اداکارا کترینہ کیف جو کہ اپنے کردار سے سب کو اینٹرٹین کرتی ہیں اور لوگوں کی پسندیدہ اداکارا ہیں آج کل ان کو انڈسٹری میں بہت مشکلات کا سامنا ہے
بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کو کم ہوگئی ہے اور فلموں کے بعد مختلف اشتہارات میں بھی دیگر اداکارے ان کی جگہ کام کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اب انڈسٹری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اداکارہ شردھا کپور نے کترینہ سے کاسمیٹیکس کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر کی جگہ لے لی تھی تاہم اب سری لنکن حسینہ جیکولین نے بھی باربی ڈول کو ایک اور برانڈ کے اشتہارات پر کام کر رہی ہیں جس کے بعد وہ پریشان ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز ریلیز ہونے والی فلم ’’بوم‘‘ سے کیا اوراپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں مقام بنایا جب کہ فلم کی دنیا میں کامیابی کے بعد ان کے لیے فلموں اور اشتہارات کا سلسہ چل پڑا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ کا کیرئیر تنزلی اور مقابلے کا شکار ہے، متعدد فلموں سے نکالے جانے کے بعد اب مختلف برانڈ کے اشتہارات سے بھی محروم ہوگئ ہیں۔