تازہ ترین) حکومت برطانیہ نے پناہ گزینوں کے متعلق اپنے ایک منصبوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالک مکان پر لازم ہے کہ وہ پناہ حاصل کرنے والے کی درخواست مسترد ہونے پر پناہ گزینوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کریں۔ وزیر برائے کمیونیٹیز گریگ کلارک کا کہنا ہے کہ جو مالک مکان اپنے پناہ گزین کرایے دار کی رہاشی حثثیت کی جانچ پڑتال کئے بغیر اپنے مکان کرائے پر دیتے ہیں انہیں پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔