برطانوی والدین نے دھمکی دے دی

British parents threaten schoolچند ہفتے قبل اسکولوں میں تعلیمی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارے نے  برطانیہ کی اکیڈمی کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ ادارے میں تعلیم کا معیار گر رہا ہے، جسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ چناں چہ غوروخوض کے بعد تعلیمی ادارے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ٹرم سے تدریسی اوقات کے بعد غیرنصابی سرگرمیوں کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا، اور طلبا کو باقاعدگی سے ہوم ورک کرنے کے لیے دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے اس فیصلے نے طلبا کے والدین کو چراغ پا کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوم ورک سے بچوں کے ذہنوں پر بوجھ پڑے گا اور وہ اہل خانہ کے ساتھ وقت نہیں گزار سکیں گے۔ اس کے علاوہ ہوم ورک کے دباؤ کی وجہ سے ان کی صحت پر بھی برا اثر پڑ سکتا ہے۔ فوک اسٹون اکیڈمی کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کے خلاف طلبا کے والدین اکٹھے ہوگئے ہیں۔ انھوں نے ایک درخواست تیار کی ہے جس میں انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے، ورنہ وہ بچوں کو اسکول سے اٹھالیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here