ٹورنٹو(تازہ ترین) کینیڈا کے تین شہر ٹاپ فائیو رینکنگ میں آئے ہیں۔ اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی بہترین شہروں کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے تین شہر جس میں ٹورنٹو بھی ہے لوگوں کے رہنے کے لئے بہترین ہے۔ اس فہرست میں ملبورن، ویانا، وینکور کاشمار تین بہترین شہروں میں ہوتا ہے۔ اس فہرست میں اب ٹورنٹو، ایڈیلیڈ اور کیلگیری بھی شامل ہوگئے ہیں۔ یہ بات کینیڈینزکے لئے فخر کی ہے کہ ان کے شہروں کاشمار دنیا کے بہترین شہروں میںہورہا ہے۔