کیسینو اسکینڈل اور معین خان

 

Casino scandal and moin khan

تازہ ترین) ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے جانے والی قومی ٹیم کے ساتھ موجود چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف  کیسینو اسکینڈل سے متعلق  درخواست دائر تھی۔جو کہ سندھ ہائیکورٹ نے دائر درخواست واپس لیئے جانے کی بنا پر خارج کر دی ہے۔ یاد رہے کہ  قومی ٹیم کے ساتھ موجود چیف سلیکٹر معین خان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل کیسینوچلے گئے تھے۔ ا س میچ میں  پاکستانی  ٹیم نے 150 رنز سے ویسٹ انڈیز سے شکست  کھائی  جس کے باعث تمام حلقوں کی طرف سے قومی ٹیم تنقید کا نشانہ بنی اور پی سی بی نے معین خان سے وضاحت طلب کر لی تھی۔

جس پر معین خان کا موقف تھا کہ وہ فیملی اور دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے گئے تھے جبکہ انہوں نے کھانے کے لئے غیر مناسب  مقام کے انتخاب پر معذرت بھی کی تھی۔

Leave a Reply