تازہ ترین)ورجن گلیکٹک نامی خلائی راکٹ کی تباہی کی تحقیقات کرنے والوں نے اس حادثے کی وجہ معاون پائلٹ کی جانب سے بریک کے نظام کو وقت سے پہلے ان لاک کرنا قرار دی ہے۔امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ بریکوں کا نظام چالو ہونے کے بعد ایروڈائنیمک قوت کی وجہ سے خود بخود بریک لگی اور اس کے نتیجے میں انتہائی تیز رفتاری سے سفر کرتا ہوا جہاز ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔