اسلام آباد (تازہ ترین)پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی حالیہ تقریر کو ریاستی اداروں کی تضحیک ہے اور پاکستان کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔انہوں نے ک کہا کہ حکومت نے الطاف حسین کی حالیہ تقریر پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ برطانیہ کے حکام کے ساتھ الطاف حسین کی تقاریر کا معاملہ قانونی طور پر اُٹھایا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ’الطاف حسین نے ایک غیر ملک میں گذشتہ رات کی گئی نفرت انگیر تقریر تمام حدیں عبور کر دی ہیں۔ فوج کے خلاف مزاحیہ نظمیں پڑھیں گئیں اُن پر الزامات لگائے اور دشمن ملک سے پاکستان میں مداخلت کے لیے کہا گیا ہے‘
انھوں نے کہا کہ ’اگلے چند دنوں میں پاکستانی حکومت برطانیہ اور میٹروپولیٹن پولیس کو طور باضابطہ ریفرنس بھجوائے گے اور یہ ایک کھلی دستاویز ہو گی۔‘انھوں نے کہا کہ ’ایم کیو ایم کے لندن کے دفتر سے کی گئی تقریر ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف سازش ہے۔ تقریر میں بھارت سمیت غیر ملکی افواج کو پاکستان میں مداخلت کے لیے کہا گیا ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ الطاف حسین کی تقاریر کو ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کرنے پر تو پابندی عائد کی گئی ہے لیکن حکومت ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر پر مکمل پابندی کے بارے میں غور کر رہی ہے۔