سپریم کورٹ آف پاکستان کی کرسی کس کے پاَس؟

Chief Justice of Supreme Courtاسلام آباد (تازہ ترین)پ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب پیر کی صبح اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ پاکستان کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں۔سابقہ  چیف جسٹس ناصر الملک 16 اگست 2015 کو 65 سال کی عمر پر پہنچنے کے بعد ریٹائر تھے۔صدر مملکت نے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کے مشورے پر جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ کے طور پر مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here