تازہ ترین) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ نہ صرف سیلاب متاثرین سے ملاقات کی بلکہ ریلیف کیمپوں کا بھی معائنہ کیا۔ شہباز شریف نے لیہ میں نواز شریف ہسپتال میں عملہ اور مشینری نہ ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ہسپتال میں عملہ ہے نہ مشینری۔ دس کروڑ عوام کے ساتھ ساتھ اللہ کو بھی جوابدہ ہوں ۔ فائلیں کاغذوں سے بھری ہیں لیکن ہسپتا ل خالی پڑاہے۔ اس طرح سے معاملات نہیں چلیں گے ، جس بے پنجاب میں رہنا ہے اُسے پھر کام کرنا ہو گا۔