چین نے کمال کر دکھایا

China made surprised to all

اسلام آباد(تازہ ترین) چین نے ہر شعبے میں ترقی کی ہے لیکن حال ہی میں چین نے ایسا کام کر دکھاییا ہے جس نے  سب کو حیران کر دیا ہے، چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بیجنگ وو جوائنٹ مشینری کمپنی نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے جس کا نام ایل ایل جے 32/900برج گیرڈر اریکشن میگا مشین ہے۔یہ جدید مشین کسی بھی بڑے آر سی سی پل کے ڈاٹس ایک رات کے اندر ہی تیز رفتاری کیساتھ جوڑ دیتی ہے اس مشین کی کل لمبائی 8۔91میٹر اور اس کا وزن580ٹن ہے۔انجینئرنگ کی یہ شاہکار تعمیراتی جگہوں پر ایک بڑی موبائل کرین جتنی جگہ گھیرتی ہے لیکن اس کو چلانے کیلئے انتہائی مشکل تربیت سے گزرنا پڑتاہے۔اس مشین میں پل کے ڈاٹ کو زمین سے اٹھانے کے بجائے اس میں ایک مخصوص سیکشن بنا ہوا ہے جو اسے اپنے ساتھ لا کر اوپر سے ستونوں پر رکھ دیتی ہے۔روایتی کرینز کی نسبت یہ جدید ترین اور اس کے کام کرنے کی رفتار کئی گنا زیادہ ہے۔کوئی بھی تعمیراتی منصوبہ  ایک رات میں مکمل نہیں ہوتا لیکن چین نے یہ کر دکھایا ہے۔

Leave a Reply