چین نے نرمی اختیار کر لی

بیجنگ (تازہ ترین) چین نے غیرملکیوں کے لئے جائیداد خریدنے کے قوانین میں نرمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت تجارت کی جانب سےChina started giving concessions to property buyers جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اداروں کو اب جائیداد کی خریداری کے لئے قرضہ لیتے ہوئے رجسٹریشن فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ غیرملکی افراد اور کمپنیاں اب جتنی چاہے جائیداد خرید سکتے ہیں مگر انہیں مقامی قوانین کا خیال رکھنا ہوگا جیسے شنگھائی میں غیرمقامی شخص ایک جائیداد ہی خرید سکتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ کے استحکام کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور چینی مارکیٹ بھی اس پوزیشن میں آگئی ہے کہ اسے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کھولا جاسکے۔

Leave a Reply