چین کا مزار قائد کے لیئے بیش قیمت تُحفے کا اعلان

تازہ ترین)  بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکچرل ڈیزائن کی  7 رکنی ٹیم نے گزشتہ روز مزار قائد کا دورہ کیا ۔ اس دورے کا مقصد مزار قائد میں لگے 80 فٹ

China to gift Pakistan
China to gift Pakistan

طویل فانوس کو تبدیل کرناہے ۔  مزار قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر محمد عارف نے بتایا کہ پرانا فانوس اپنی مدت پوری کر چکا ہے اور باقاعدہ صفائی اور مرمت کے باوجود بوسیدہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اسی لیئے حکومت پاکستان نے اسے تبدیل کرنےکے لیئے چینی حکومت کی مدد لی ہے ۔ یاد رہے کہ 1971ء میں نصب کیا جانے والے حالیہ فانوس بھی چین نے ہی تحفے میں دیا تھا۔

محمد عارف کا کہنا تھا کہ چینی ٹیم کراچی میں  4 روزہ  قیام کے دوران فانوس کی تبدیلی کے لیئے تفصیلات اور تھری ڈی سردے مکمل کرے گی ۔  محمد عارف نے مزید بتایا کہ مزار قائد پر موجودسہولیات کو بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here