چین نے سب سے بڑا ڈرون متعارف کروا دیا

تازہ ترین: چین نے سب سے بڑا ڈرون متعارف کروا دیا-  چین کی جانب سے جدید ترین ڈرون متعارف  کیا گیا- غیرملکی میڈیا کے مطابقchina چین کی جانب سے صوبے گوانیگ ڈونگ میں رنگا رنگ منعقد ہونے والی صنعتی نمائش میں سی ایچ 5 ڈرون کو دکھایا گیا  ۔ میزائل چین کی ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی کی نگرانی میں چینی اکیڈمی نے طیارہ تیار کیا جس کی رواں سال اگست میں کامیاب تجرباتی پرواز کی گئی۔

اس نمائش پر طیارے کے ڈ یزائنر شی ون نے کہا کہ چین اس سے قبل سی ایچ 3طیارے متعدد مما لک کو فروخت کر چکا ہے اور اب اس ٹیکنالوجی کو فروخت کرنے کیلیے تیار ہے۔ یہ طیارہ فضا سے زمین پر اپنے ہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانے اور ٹرانسپورٹیشن کے مقاصد کیلیے استعمال ہو گا۔ انھوں کہا کہ مذکورہ ڈرون طیارہ 3 ہزار کلو وزن کیساتھ اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتاہے جبکہ اس کے ساتھ 900 کلو اسلحہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply