چینی صدر  کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ۔۔

Chinese President assured all possible help

اسلام آباد(تازہ ترین) چین ایک بار پھر سے پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں ساتھ ہے اوراس کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور اس کے بعد ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اس  مشکل گھڑی میں چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کا پورا ساتھ دینے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت وہ پاکستانیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے پاکستان میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صدر شی جن پنگ  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان کو ہر قسم کی امداد مہیا کرنے کیلئے تیار ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پاکستان اس قدرتی آفت سے بہتر انداز میں نمٹے گا۔اس سے پاکستان کے ساتھ چین کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے اور چین نے اپنی دوستی کا حق ادا کیا ہے۔

Leave a Reply