(تازہ ترین) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنی کراچی آمد کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیئے جانے پر ناپسند دیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیئے یہ تکلیف دے امر ہے کہ ان کی ائیر پورٹ سے رہائش گاہ کے راستے میں معمول کی تمام ٹریفک کو روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری آمد پر خصوصی روٹ نہ لگایا جائے اور ٹریفک روک کر عوام کو مشکل میں نہ ڈالا جائے۔