ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس

  پیرس:تازہ  ترین: ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئی عالمی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے کے لیے عالمی کانفرنس پیر سےfrance فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کو COP21 کا نام دیا گیا ہے اور اس میں 195 ممالک کے مذاکرات کار کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کسی متفقہ معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میکانفرنس کے موقعے پر دنیا بھر میں ہزاروں افراد ریلیاں اور احتجاج کر رہے ہیں کہ عالمی حدت میں اضافے کو روکنے کے لیے کسی معاہدے پر اتفاقِ رائے قائم کیا جائے۔ کانفرنس کے موقعے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اس کانفرنس میں 150 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

۱۱ دسمبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں تقریباً 40 ہزار افراد شرکت کریں گے جبکہ پیر کو 147 ممالک کے سربراہان اور سیاسی رہنما اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے اس اجلاس کے دوران کسی معاہدے پر پہنچا جا سکے گا تاہم غریب اور پسماندہ ممالک نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر جلد از جلد نئے معاہدے کے معاملے میں انھیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پیرس میں رواں ماہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بعد اس عالمی کانفرنس کے موقعے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پولیس نے اس مقام کی جانب جانے والی تمام سڑکیں عام آمدورفت کے لیے بند کر دی ہیں جہاں یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

پیرس میں ہونے والی اس کانفرنس میں امریکی صدر براک اوباما اور چین کے صدر شی جن پنگ بھی پہنچ رہے ہیں۔ پیرس میں ہونے والے حالیہ حملوں کے بعد فرانس کی حکومت نے کہا تھا کہ پیرس کی عوام سے یکجہتی کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کانفرنس میں شرکت کریں۔

Leave a Reply