درختوں پر چڑھیں اور وزن گھٹائیں

climbing trees losses weightاگر آپ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو درختوں پر چڑھ جائیں۔ لوگ وزن گھٹانے کے لیے بے شمار طریقے آزماتے ہیں۔ ماہرین نے وزن کی کمی کے لیے انوکھا حل پیش کر دیا ہے۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی نے انکشاف کیا ہے کہ درختوں پر چڑھنے سے نہ صرف وزن میں کمی ہوتی ہے بلکہ اس سے یادداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے کچھ افراد پر تحقیق کی جس میں معمول کی یادداشت کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق کے مطابق افراد کو 2 گھنٹے تک درختوں پر چڑھنے، ننگے پیر دوڑنے اور رکاوٹیں عبورکرنے سمیت مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ درختوں پر چڑھنے، ننگے پیر دوڑنے اور رکاوٹیں عبور کرنے والوں کی یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور یادداشت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو درختوں پر چڑھنا، رکاوٹیں عبور کرنا اور ننگے پیر چلنا بے حد مفید ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here