کنگ فو پانڈا 3 کا کلپ ریلیز

تازہ ترین) بالی ووڈ کی نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈایکشن کامیڈی فلم‘‘ کنگ فْو پانڈ ا 3’’کاکلپ جاری کر دیا گیا ہے ۔ دنیا بھر میں کھڑکی توڑ بزنس کرنیوالی کنگ فو Clip of kung fu panda 3 has been releasedپانڈا سلسلے کی پہلی فلم 2008میں ریلیز کی گئی جبکہ اس کا سیکوئل2011میں سینماگھروں کی زینت بنا جس نے فلم بینوں میں دھوم مچا دی اب اسی کڑی کی تیسری فلم مداحوں کیلئے پیش کی جا رہی ہے ۔ایلزینڈرو کارلونی اور جینیفر یو نیلسن کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی‘‘کنگ فْو پانڈا3’’ کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح اس بار بھی مارشل آرٹس اور کنگ فْو کے ماہر ایک ایسے بہادر پانڈا کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتا ہے ،لگ بھگ 140ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونیوالی فلم آئندہ برس 29جنوری کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

Leave a Reply