مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ بھی عامر خان کے لئے میدان میں اتر آئیں

Cm of west Bengal spoke in the favor of aamir khan

تازہ ترین) عامر خان کی حمایت میں مغربی بنگال کی دبنگ وزیرِاعلیٰ بھی بول اٹھی اور اپنا دبنگ

بیان دے دیا اپنے بیان میں ممتا بینرجی نے عامرخان، شاہ رخ خان اور اے آر رحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی آئرن لیڈی نے بھارتی انتہا پسندوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر خان، شاہ رخ خان اور اے آر رحمان کے ساتھ ہے ممتا بینر جی نے یہ بات کولکتہ میں مسلمانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کی مسلمان اداکاراؤں کو پاکستانی ایجنٹ کہنے والوں کے بارے میں یہ کیا ہے کہ عامر اور شاہ رخ نے کوئی بھی ایسا بیان نہیں دیا ہے جس میں انہوں نے ملک کے خلاف کوئی بات کی ہو بلکہ انہوں نے ہمیشہ دونوں ممالک کے اتحاد اور سالمیت کی ہی بات کی ہے اور بھارتی آیئن سب کواظہاررائے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان  انکی بیوی ، شاہ رخ خان اور اے آر رحمان نے وہی بولا جو ان کو ٹھیک لگا، ان کو بھارتی دشمن کہنے والے اور بھارت چھوڑنے کا کہنے والے در حقیقت خود بھارت کے دشمن ہیں۔

Leave a Reply