رنگ برنگی ٹوکان تھری ڈی پرنٹر کی شکر گزار

برازیل(تازہ ترین)برازیل میں ایک رنگ برنگی ٹوکان (لمبی چونچ والی چھوٹی چڑیا) جو غیر قانونی خرید وفروخت کے دوران جس کی چونچ ٹوٹ گئی تھی Colorful Tokan is thankful to 3D printerاس کو تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے مصنوعی چونچ لگا دی گئی ہے۔ اس مادہ ٹوکان کا نام ٹائٹا ہے اور اسے ریو ڈی جنیرو میں جنگلی حیات کے ایک میلے سے پکڑا گیا تھا۔مصنوعی چونچ پلاسٹک سے بنی ہے جو نیل پالش سے ڈھکی ہے اور اسے ارنڈی کے تیل کے پلانٹ سے تیار کردہ خصوصی پولیمر سے مہربند کیا گیا ہے۔برازیل کی جنگلی حیات کنٹرول کرنے والی ایجنسی ایباما کے ٹیکیانا شیرلوک نے بتایا کہ ٹوکان کو مارچ میں پکڑا گیا تھا۔ اس وقت وہ چونچ کھونے کی وجہ سے بےحد کمزور تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here