نیا سپیکر لانے پر غوروفکر

Concentrate on new speaker assembly

لاہور(تازہ ترین) مسلم لیگ ن اس وقت نیا سپیکر اسمبلی لانے پر غوروفکر میں مصروف ہیں مسلم لیگ (ن) نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی دوبارہ تعیناتی کے حوالے سے پارٹی کے  پاور فل ارکان کی تجویز لے رہی ہے اور کئی دوسرے خیالات کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے، اس کے پیشِ نظر وزیرِاعظم نواز شریف کو یہ مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ غیرضروری تنقید اور خاص طور پر تحریک انصاف کی مخالفت کے باعث کوئی نیا چہرہ سامنے لے کر آئیں کیونکہ این اے 122میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کرتے وقت ایاز صادق ہی بطور سپیکر امیدوار تھے لیکن عبدالعلیم خان سے بہت کم مارجن سے جیتنے پر یہ رائے تبدیل ہو گئی اور اب کسی نئے چہرے کو سامنے لانے پر غور ہو رہا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کسی کا بھی نام سامنے نہیں لایا گیا ہے اور جلد ہی اس پر غوروفکر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہونے والے کسی بھی فیصلے کو با خوشی تسلیم کریں گے۔پارٹی کے مطابق  ایاز صادق کو وزیر بنا دیا جائیگا اور کسی چھوٹے صوبے سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائیگا۔لیکن اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a Reply