فیس بک اور ڈائٹنگ کا چولی دامن کا ساتھ

Connection between facebook and dietingنارتھ کیرولینا(تازہ ترین) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خواتین عموما مردوں سے زیادہ وقت صرف  کرتی ہیں اور  اپنے روز مرہ کے معمولات  کے بارے میں باقاعدگی سے فیس بک پرسٹیٹس  اپ ڈیٹ کرتی ہیں لیکن اب ایک نئے مطالعے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ فیس بک پر گھنٹوں دوستوں کی تصاویر دیکھنے والی خواتین نہ صرف ڈپریشن کا شکار ہوسکتی ہیں بلکہ وہ وزن کم کرنے کے لیے غلط طریقوں اور پرخطرناک ڈائٹنگ کی راہ بھی اختیار کرسکتی ہیں۔

امریکا میں نوجوان لڑکیوں پر کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بہت زیادہ وقت صرف کرنے والی خواتین وزن کم کرنے کے وہ طریقے اختیار کرسکتی ہیں جوان کی صحت کو برباد کرسکتے ہیں جن میں اور وزن کم کرنے کی دوائیں استعمال کرنا ہے کیونکہ وہ اپنا موازنہ فیس بک پر موجود ہر دوست کی تصویر سے کرتی ہیں جب کہ فیس بک پر کبھی کبھار آنے والی خواتین دوسروں کے مقابلے میں اپنے وزن سے لاپرواہ ہوتی ہو کر غیرمناسب طریقوں کا سہارا نہیں لیتیں۔ماہرین نفسیات کے مطابق اگر خواتین فیس بک کو دوسرے سے موازنے کے لیے استعمال کررہی ہیں تو یہ بہت خوفناک عمل ہے فیس بک کو تنہائی دور کرنے اور روابط بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے نہ کے حسد کو پروان چڑھانے کے لیے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here