اپنے ٹی وی کو ٹچ سکرین بنائیں آسانی سے

Convert you tv into touch screenلندن(تازہ ترین ) آج کل ٹچ سکرین کا زمانہ ہےموبائل اور آئی پیڈز تو بہت عام ہے اگر آپ کے گھر میں موجود عام ٹی وی کو ٹچ سکرین اینڈرائیڈ فون بنا دیا جائے ،تو  اور کیا چاہیئے جس سے آپ ٹی وی کی بڑی سکرین پر اینڈرائیڈ فون کی طرح  ٹچ جیٹ ویو بنانے والوں نے ایک ایسی ڈیوائس ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو آپ کے عام ٹی وی کو بھی ٹچ سکرین میں بدل دے گی اور اس میں اینڈرائیڈ کے تمام فیچرز لے آئے گی۔ یہ حیران کن ڈیوائس ایک کلپ کی شکل میں ٹی وی کے اوپر لگائی جاتی ہے جس سے ٹی وی مکمل اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ٹچ سکرین ٹی وی بن جاتا ہے ۔ یہ ڈیوائس نہ صرف آپ کے عام ٹی وی کو ٹچ سکرین بناتی ہے بلکہ اسے ٹی وی کے ساتھ لگانے کے بعد آپ کو سٹریمنگ باکس یا سمارٹ ٹی وی کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ یہ ڈیوائس بذات خود ٹی وی انٹرٹینمنٹ حب(کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ براہِ راست انٹرنیٹ سے فلمیں دیکھ سکتے ہیں یا گانے سن سکتے ہیں۔ اس ڈیوائس کے ذریعے ٹی وی کو موبائل فون سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے جس سے آپ ٹی وی سے دور بیٹھ کر موبائل فون کے ذریعے ٹی وی پر گیمز کھیل سکتے ہیں اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں

Leave a Reply