حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا

army chief raheel shareefاسلام آباد (تازہ ترین)کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد حکومتی ترجمان کی وضاحت نے ملک کے سیاسی درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے ،حکومتی وضاحت کے بعد تمام نجی ٹی وی چینلز پر اینکرز اور تبصرہ نگار مختلف سیاسی راہنماﺅں ،قانون دانوں اورتجزیہ کاروں سے آئی ایس پی آر اور حکومتی ترجمان کی جانب سے الگ الگ وضاحتی بیانات پر مباحثے جاری رکھے ہوئے ہیں ،دوسری طرف ایک نجی چینل نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات میں سے صرف 3نکات پر عملدرآمد ہو ا۔5نکات جزوی اور 11نکات اب تک حل نہ ہو سکے ۔نجی چینل کے مطابق جن 3نکات پر مکمل عمل درآمد کرایا گیا ان میں فوجی عدالتوں کے قیام اور دہشت گردوں کو سزائیں اوردہشت گردوں کی تشہیر پر کسی حد تک پابندی عائد کی گئی ،مسلح گروہوں کے خلاف کاروائی ،اشتعال انگیز تقاریر ، دہشت گردوں کی معاونت اور پنجاب میں عسکریت پسندی روکنے میںجزوی طور پر کامیابی حاصل کی گئی ۔نجی چینل کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر جزوی عمل درآمد ہوا ہے ،ٹیکٹا کی فعالیت اور کالعدم تنظیموں کے نام بدل کر کام کرنے سے روکنے میں حکومت کو مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،انسداد دہشت گردی فورس کے قیام ،مدارس رجسٹریشن،فاٹا ریفارمز،انٹرنیٹ پر دہشت گردوں کے خلاف قانون سازی کا نہ ہونا ،کرمنل جسٹس سسٹم کا نامکمل ہونا ،افغان مہاجرین کی واپسی ہنوز تک حل طلب اور بلوچستان میں مفاہمت کی بیل منڈھے نہ چڑھنا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

Leave a Reply