والدین اپنے بچوں کی بہتری کے لیئے انھیں تھپڑ مار سکتے ہیں

تازہ ترین) امریکہ ریاست میسا چونسٹس کی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ والدین بہِ وقتِ ضرورت اپنے بچوں کی بھلائی اور انھیں نقصان سے بچانے کے لیئےCourt allowed parents to slap their kids to make them safe تھپڑ رسید کر سکتے ہیں۔  عدالت نے یہ فیصلہ ایک ایسے کیس میں دیا ہے جس میں والد نے کہنا نہ ماننے پر اپنی 3 سالہ بیٹی کو سزا دی تھی۔  بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد مرتبہ سڑک کنارے کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے ایسا قدم اٹھایا۔ کیونکہ وہ ایک خطرناک جگہ پر کھیل رہی تھی جہاں کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا تھا۔ اس نے اپنی بیٹی کو پہلے تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دی ، لیکن وہ بضد رہی اور نتیجتا اسے اپنی بیٹی پر ہاتھ اٹھانا پڑا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بچے کے والدین یا سرپرست بچوں کی بہتری کے لیئے انھیں سزا دے سکتے ہیں اور یہ کوئی جرم بھی نہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں بچوں کو تھپڑ مارنہ قانوناجرم مانا جاتا ہے ۔

Leave a Reply