ایان علی کے حق میں فیصلہ ہو گیا۔۔۔

Court decision in favor of ayan ali

تازہ ترین) مشہور ماڈل ایان علی جو کہ منی لانڈرنگ کیس میں جیل کی ہوا کھا چکی ہیں انہوں نے اپنا  پاسپورٹ کی واپسی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی ان کی سماعت  راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے کی اور دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا ہے کہ ان پر کہیں بھی نقل و حرکت کی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ ان کی پاسپورٹ کی واپسی کیلئے 10 ،10 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے طلب کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ان سے شخصی ضمانت بھی طلب کی گئی ہے اور اگر وہ طلبی پر حاضر نہ ہوئیں تو ملک میں ان کی تمام جائداد ضبط کرلی جائے گی۔

اس پر ماڈل ایان علی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں یہ ان کا گھر ہے اور وہ کبھی بھی یہاں سے فرار نہیں ہوں گی بلکہ عدالت میں حاضر ہو کر مقدمے کا سامنا کریں گی۔

Leave a Reply