تازہ ترین) اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں جانور کے استعمال کا انکشاف ہواہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوع سے انسانی اعضاء کے ساتھ ساتھ بچھڑے کے اعضاء بھی ملے ہیں۔ جائے وقوع تک بارود کو جانور پر رکھ کر پہنچایاگیا۔ حملے میں جنتی بڑی مقدار میں بارود استعمال ہوا وہ خودکش جیکٹ میں رکھنا نا ممکن تھا۔