پاکستان کو کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیئے

 تازہ ترین) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے سابق سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے اگر بھارت پاکستانindian cricket team کے ساتھ سیریز کھیلنے  پرآمادہ نہیں ہے تو پاکستان کو بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے  کا بائیکاٹ کر دینا چاہیئے ۔ غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا پاکستان کو چاہیئے  کہ آئی سی سی کے تحت ہونے والے کرکٹ مقابلے میں انڈیا  کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردے  جس سے انڈیا پریشر میں آجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں سابق سربراہ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ  آئی سی سی کے مقابلے میں  کھلاڑیوں کے گروپس تجارتی معاملات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  بنائے جاتے ہیں، ان میں رینکنگ بے فائدہ ہے ۔ آئی سی سی کا کام کوگوں کی دلچسپی کو برقرار رکھنا اور بڑھانا ہے تاکہ فنڈز  اکھٹے کیئے جا سکیں۔ احسان  مانی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنا چاہتے ہیں ۔  صرف اسی بنا پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان مقابلہ ہونا چاہیئے ۔

Leave a Reply