لاہور (تازہ ترین) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کھیلنے کا امکان ابھی بھی ہے اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی شرائط پر اور کسی اور ملک کے ساتھ نہیں بلکہ بھارت میں ہی سیریز کا انعقاد ہو وہ یہی چاہتے ہیں- تفصیلات کے مطابق ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلے گے تو ہماری اپنی شرائط ہوں گی اگر سیریز پاکستان اور یو اے ای میں نہیں بلکہ بھارت میں ہو گی اس لیے فصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی صحافی کا نجی ٹی وی سےبات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایک پرپوزل تیار کر رہا ہے کہ جس میں پانچ ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کی تجویز دی جائے گی اس لیے ٹیسٹ میچز ختم ہو جائے گے ۔ یہ پرپوزل بھارتی حکومت کو دیا جائے گا جس کی ہاں کے بعد بال پاکستان کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ جو ایم او یو سائن کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرنا چاہتا ہے اور سیریز کے انعقاد سے حاصل ہونے والا منافع بھی آدھا آدھا ہو گا۔
واضح رہے بھارت نے گزشتہ ماہ پاک بھارت سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا اب بھارت نے پاکستان اور بھارت سیریز کے لیے خواہش ظاہر کی تو اپنے ملک میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے- کہ بھارت سیریز انڈیا مین کھیلنا چاہتا ہے-