اخروٹ صرف دماغ کی طرح دکھتا ہی نہیں بلکہ دماغ پر مثبت اثرات بھی ڈالتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہمارے دماغ کو ٹھیک کام کرنے کے لیے اومیگا تھری کی ضرورت ہوتی ہے اور اخروٹ میں کثیر مقدار میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے۔اس کی کمی سے انسان ڈیپریشن کا شکار ہوتا ہے اسلیے ڈپریشن اور تھکان میں مبتلا افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اخروٹ کے استعمال سے ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کی نئی تحقیقات کے مطابق اخروٹ اور اس کے تیل کا استعمال ڈپریشن اور تھکان کو کم کرتا ہے، اخروٹ میں موجود اجزا بلڈ پریشر کو اعتدال میں لا کر ذہنی دبائو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو لوگ دماغی محنت کرتے ہیں انہیں اخروٹ کا استعمال بڑھا دینا چاہیے لیکن خیال رہے کہ بہت گرم موسم میں اس کا استعمال نہ کیا جائے۔
پا