کڑی پتہ کن بیماریوں کے علاج میں معاون؟

اسلام آباد(تازہ ترین )جڑی بوٹیوں کی اہمیت سے سب واقف ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کے ان میں موجود اجزا سے متعد بیماریوں کا علاج آسانی سے کیاCurry leaves helps in the treatment of various diseases جاسکتا ہے۔ ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتے کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اوراس میں پوشیدہ انتہائی خطرناک بیماریوں کے علاج نے ماہرین طب کو حیران کردیا ہے۔کڑی پتہ درج ذیل بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
اینیمیا کا علاج: کڑی پتہ آئرن اور فولک ایسڈ کا خزانہ ہے اسی لیے خون کی بیماری اینیمیا کا بہترین علاج ہے، اینیمیا جسم میں خون اور آئرن کی کمی اور اسے جسم میں جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے جنم لیتی ہے جب کہ کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور اور مزید آئرن بھی بناتا ہے۔
جگر کوبیماری سے بچاتا ہے: ایسے لوگ جو شراب نوشی کرتے ہیں ان کا جگر شدید متاثر ہوتا ہے اور وہ جگر کی کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ایشین جرنل آف فارماسٹیکل اینڈ کلینکل ریسرچ نے اپنی نئی تحقیق میں واضح کیا ہے کہ کڑی پتہ جگر کو آکسیڈیٹو اور کائیمپ فیرول سے بننے والے زہریلے مادوں سے نجات دلاتا ہے جب کہ اس میں موجود وٹامن اے اور سی جگر کے فنکشن کو مزید فعال بنا دیتا ہے۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد گار: جرنل آف فوڈ فار نیوٹریشن میں شائع تحقیق کےمطابق  کڑی پتے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول کرنے میں انتہائی مو ثر ہیں جب کہ اس میں موجود فائبر شوگرلیول کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اس کے لیے ہر کھانے میں کڑی پتے کا استعمال کریں اور اسے آپ نہار منہ بھی کھا سکتے ہیں۔

Leave a Reply