فرانس کو داعش کی طرف سے دھمکی۔۔۔

Daesh threats France

تازہ ترین)  داعش نے پیرس کو دھمکی دی ہے کہ وہ دوبارہ سے پیرس پر حملہ کرکے اس کو تباہ کر دیں گےاوروہ ہر حال میں کامیابی ہو گی، یہ پیغام انہوں نے ایک ویڈیو میں دیا ہے۔اس جنگجو نے منہ پر نقاب اور ہاتھ میں اسلحہ پکڑا ہوا تھا، ویڈیو میں یہ پیغام واضح تھا کہ اب فرانس میں دہشت گردی کی لہر دوڑے گی اور تباہی بھی پھیلے گی، ویڈیو میں جنگجو فرنچ بول رہا تھا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ فرانس کا باشندہ ہے

ویڈیو میں نقاب پوش جنجگو نے فرانسیسی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد آرہے ہیں اوراپنے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کردیا جائے گا۔ جنجگو کا فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے فرانکوئیس تم نے داعش کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے تو سن لو تم جیت نہیں سکتے ، تم جیتنے کے قابل نہیں ہو، تم نے اپنے لوگوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے لیکن یاد رکھو فتح ہماری ہوگی۔

اس ویڈیو کے بعد پورے فرانس میں ایک بار پھر خطرے کی لہر دوڑ گئی ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply