مشی گن (تازہ ترین) بعض اوقات خوبصورت دکھائی دینے والی چیزیں خطرناک بھی ہو سکتی ہیں۔ امریکہ کے علاقے مشی گن میں ایک ایسے درخت کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس درخت کا نام ’ہوگ ویڈ‘ ہے۔ مشی گن کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہوگ ویڈ خطرناک اور دھوکے باز درخت ہے اور اس کی خوبصورتی میں زہر بھرا ہوا ہے۔اس درخت کی وجہ سے بینائی بھی جا سکتی ہے۔ یہ درخت اس قدر خوبصورت ہے کہ ہر کوئی اس کے پھولوں کو چھو کر دیکھنا چاہتا ہے مگر اس کو ہاتھ لگانا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے جیسا ہے۔ اس کے پتوں سے سیال مادہ خارج ہوتا ہے جو اسے ہاتھ لگاتے ہی چھونے والے کے ہاتھ پر لگ جاتا ہے جس سے جلد جلنے لگتی ہے، سورج کی روشنی جلد پر پڑتے ہی جلد کے اس حصے پر سرض رنگ کے آبلے پڑ جاتے ہیں جو نہایت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ پتوں پر لگا یہ سیال مادہ اگر آنکھوں میں چلا جائے تو بینائی سے محروم بھی کر سکتا ہے۔ اس زہر کے اثرات 24سے 48گھنٹوں تک ظاہر ہو سکتے ہیں۔ یہ درخت عام پودوں اور درختوں کے درمیان اگتا ہے اور 18فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے۔