خواتین کے لیے خطرناک خبر

لندن(تازہ ترین) سجنے سنورنے کا شوق ہر خاتوں کو ہوتا ہے متعد خوتین ایسی بھی ہیں جو میک اپ کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتی، لیکن سائنس دانوں نےDangerous news for women خبردار کیا ہے کہ ایک شخص کی ظاہری شکل و صورت کی تبدیلیوں سے اس کا حسن ماند پڑ سکتا ہے۔سائنس دانوں نے تجویز کیا ہے کہ خوبصورت نظر آنے کے لیے مہنگے حربوں مثلا بالوں کو رنگنے، بھاری میک اپ کرنے سے آپ کی شخصیت کا حسن کم ہو سکتا ہے کیونکہ خوبصورتی کا اصل راز تو آپ کی سادگی کے اندر چھپا ہے۔محققین نے کہا کہ خود کو زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے ظاہری شکل و صورت میں کی جانے والی چھوٹی سی تبدیلی بھی اصل میں آپ کو کم پرکشش بناتی ہیں۔سائنسی جریدے ‘ایولیوشن اینڈ ہیومن بی ہیویر’ میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق ایسا اس لیے ہوتا ہے، کیونکہ یہ دیکھنے والے کے دماغ کو الجھن میں ڈالتی ہیں۔کوئنز یونیورسٹی کے نفسیات اور حیاتیات کے شعبے سے وابستہ پروفیسر نکولاوس ٹرویا نے کہا کہ اگر ایک شخص خوبصورت ہے، لیکن اس کے چلنے کا انداز اس کی شخصیت سے مماثل نہیں ہے تو اسے پرکشش خیال نہیں کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک شخص کی ایسی چال جو اس کی جسمانی ساخت سے مطابقت نہیں رکھتی ہے اور بالوں کا ایسا رنگ جو اس شخص کی بھنوں کے رنگ سے الگ ہو یا بھاری میک اپ جس کے پیچھے فطری نین نقش چھپ جائیں، ایسے تمام حربوں سے آپ خود کو پرکشش ثابت نہیں کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply