جیمز بانڈ کے کردار سے بیزاری کا اظہار

تازہ ترین) چار مرتبہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈینیل کریگ نے اپنے کردار سے بے زاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب انھیں دوبارہ جیمز بانڈ میں کاسٹ کیا گیا تو وہ اپنیjames bond کلائی کاٹ لیں گے۔ ڈینیل کریگ نےایک انٹرویو کے دوران اپنے کردار سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کلائی کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی۔

دوسری طرف ڈینیل کریگ کایہ بیان ان کی پروڈکشن ٹیم پر بجلی بن کر گرا۔ کمپنی نے زیرو زیرو سیون کو آئینہ دکھاتے ہوئے یہ سوال بھی دہرایا کہ کیا ڈینیل کے کھاتے میں جیمز بانڈ کے علاوہ اور کوئی فلم نہیں؟

یاد رہے کہ جیمز بانڈ کی نئی فلم 26 اکتوبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

Leave a Reply