ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے ٹیکس کیس سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے انکم ٹیکس ٹریبونل کا فیصلہ خارج کرتے ہوئے شریف خاندان کی اپیل منظورکرلی ہے۔وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف مرحوم نے 1989 میں اپنی جائیداد کا غلط تخمینہ لگانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔انکم ٹیکس ایپلٹ ٹریبونل نے 1995 میں میاں شریف کی درخواست یہ کہہ کر خارج کردی تھی کہ اپیل مقررہ مدت 60 روز کے بجائے ساڑھے 3 سال بعد دائرکی گئی ہے ۔پر عدالت نے سیاسی مداخلت کو تاخیر کی وجہ قرار دیتے ہوئےشریف خاندان کی اپیل منظورکرلی ہے