تازہ ترین) کئی دوسرے ممالک کے سیاسی اور حکومتی رہنماؤں کی طرح چین کے نائب وزیراعظم ژانگ باؤلی بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے متعرف نکلے ۔ گریٹ ہال بیجنگ میں چینی نائب وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے منگل کے روز ملاقات کی اورکہا کہ میں آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کا مداح ہوں اور میں نے سن رکھا ہے کہ آپ جس کام کا بیڑا اٹھائیں اسے مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ جس رفتا ر سے کام کرتے ہیں ، اسے عام طور پر چینی عوام کا خاصہ سمجھا جاتا ہے ۔ چین کے نائب وزیراعظم نے پنجاب میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کو خاص طور پر سراہاہے ۔