سیاحت کی شوقین لاہوریوں کےلئے ڈبل ڈیکر بسیں آگیئں

Double decker busses arrive for tourist lahories

تازہ ترین) لاہور میں موجود سیاحت کے شوقین لوگوں کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں منگوا لی گئی پہیں،لیکن اس کے باوجود لوگوں کا انتظار طول پکڑ گیا ہے کیونکہ یہ بسیں ابھی چلائی نہیں گئی اور ان کے چلانے میں تاخیر کی وجہ سڑکوں کا خالی نا ہونا ہے۔تاہم پنجاب حکومت نے شہریوں کو تاریخی مقامات کی سیر کرانے کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں منگوالیں، ٹرمینل بھی تیار ہو گیا، مگر 20دن گزر گئے، بسیں سڑکوں پر نظر نہیں آرہیں۔قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک قائم بس ٹرمینل میں کھڑی یہ ہیں ڈبل ڈیکر بسیں جنھیں اہک ہفتہ قبل لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں ہونا تھا، وزیر اعلی کی مصروفیت کے باعث ان کا افتتاح تاحال نہیں ہوسکا ۔ ادھر ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ روٹس ابھی تک کلئیر نہیں ہوئے اس لیے بسیں نہیں چلائی جا رہیں، بسوں کی سیکورٹی خواتین گارڈز کے سپرد ہے جو اپنی ڈیوٹی سے بہت خوش ہیں ڈرائیور بھی بسیں چلانے کے لیے بیتاب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ مزید تاخیر نہ کرے۔

Leave a Reply