جگر کو صاف کرنے کے لیے قدرتی مشروب

Drinks for purification of liverلندن(تازہ ترین)جگر اور خون کو صاف کرنا بہت ضروری ہے۔ جسے صاف کرنے کے لئے ہم آپ کو ایک مشروب بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

اجزاء: دو چقندر دو گاجریں کٹی ہوئی ایک کپ سبز پتوں والی سبزیوں کا پانی ۔آپ چاہیں تو اپنی مرضی کی کوئی بھی سبزی استعمال کرسکتے ہیں۔

 آدھ لیموں کا رس آدھ گریپ فروٹ کا رس ایک سیب چھلکوں سمیت کٹا ہوا

ایک کپ بیریز اپنی مرضی کی ایک چمچ کوکونٹ کا تیل

بنانے کا طریقہ: سیب،چقندر اور گاجروں کا بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیںاور اس میں بقیہ اشیاءڈال کر اپنی مرضی کے مطابق پانی ڈال دیںاور اچھی طرح پیس کر فوری طور پر پی لیں۔ جو سبزیاں اور اشیاءبتائی گئی ہیں ان کے انسانی جسم پر بہت ہی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لیموں اور گریپ فروٹ میں وٹامن سی اور انٹی آکسیڈینٹس کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جگراور معدے کے لئے بہت مفید ہے اور انہیں خطرناک جراثیم سے پاک کرتی ہے۔چقندر اور گاجروں میں فلیونائیڈز پائے جاتے ہیں جو کہ جگر کے لئے بہت مفید ہیں۔سیب کے چھلکوں میں پیکٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ہاضمے کو درست رکھنے یں اہم کردار ادا کرتی ہے۔بیریز میں فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ معدے کو صاف کرنے کے ساتھ جگر کو تقویت دیتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here