ذیابتیس کنٹرول کرنے کا نسخہ

Drink to control diabetesلندن (تازہ ترین)ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جو دن بدن عام ہوتا جا رہا ہے جسے کنٹرول کرنے کے لیے کچھ لوگ دوائیاں تو کچھ انسولین کا استعمال کرتے ہیں  لیکن کچھ خاص اثر دیکھنے کونہیں ملتا۔امریکی ماہرین نے ایک ایسے مشروب کی کھوج کی ہے جو ذیابیطس کا ایک مریض استعمال کرتا رہا ہے اور اس کاکہنا ہے کہ اس جوس کے استعمال سے قبل وہ ادویات پر گزارا کرتا تھا لیکن اس نے یہ مشروب روزانہ پینے کی عادت بنائی اور اب وہ صحت مند ہے اور اس کا بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں ہے جبکہ اسے روزانہ گولی کھانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی۔

آئیے آپ کو بھی یہ مشروب بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

 اجزاء :آدھا کھیرا آدھا کریلا دو ڈنڈی خراسانی(یہ دھنیے کی طرح کی سبزی ہے) آدھی سبز مرچ دو سبز سیب ایک چوتھائی لیموں تمام اجزاء کو اچھی طرح باریک کر لیں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ایک گلاس بنا لیں ۔یہ مشروب اگر خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ دیتا ہے۔ نوٹ:مختلف لوگوں پر اس کا اثر مختلف ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply