سان فرانسسکو (تازہ ترین) اچھی صحت کیلئے روانہ 8 گلاس پانی پینا چاہیے یہ نصیحت ہر انسان اپنی زندگی میں متعد بار سنتا ہے لیکن سائنسدانوں نے اس نصیحت کو غلط ثابت کر دیا ہے ایک حالیہ تحقیق میں انڈیانا یونیورسٹی کے پروفیسر ایرن ای کیرل کا کہنا ہے کہ وہ اس جھوٹ سے اس قدر تنگ آگئے کہ ’نیویارک ٹائمز‘ میں اس کے متعلق ایک مضمون لکھنے کا فیصلہ کیا۔ ۔
پروفیسر کیرل نے اپنے مضمون میں واضح کیا ہے کہ 8 گلاس پانی پی کر جلد کو نرم و ملائم، چہرے کو خوبصورت اور جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا نظریہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینے کی کوشش میں خود کو مصیبت میں مت ڈالیں کیونکہ آپ کے جسم کو صرف اتنے پانی کی ضرورت ہے جتنی آپکو پیاس محسوس ہو، لہٰذا جب پیاس محسوس ہو تو ضرورت کے مطابق پانی پی لیں، یہی آپ کے لئے پانی کی مناسب ترین مقدار ہے