،،،،،،پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

تازہ ترین— ملتان— پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ کی شدت5.3ریکارڈ کیا گیا- جنوبی پنجاب کے شہروں
earth quake میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں- زلزلے  سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا  لیکن زلزے سے دیواروں کو  نقصان پہنچا جبکہ زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ  کی گئ- ملتان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، بہاول پور ،رحیم یارخان ، ڈی جی خان ، راجن پور ، جام پور ، چنیوٹ سمیت جنوبی پنجاب کے کئ شہروں میں زلزے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے تاہم زلزلے سے گھروں کوتھوڑا نقصان ہوا- زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شدت پانچ عشاریہ تین ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکا مرکز فورٹ منروسے جنوب مشرق کی جانب تھا۔

Leave a Reply