ملک کے طول وعرض میں جھٹکے

earthquake in Pakistan, earthquake in INdiaسرگودھا (تازہ ترین )ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کئی مکانات ،دیواریں اور چھتیں گر گئیں جس کی وجہ سے 9افراد جاں بحق جبکہ 142افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1تھی اور شدید زلزلے کے باعث ملتان میں چھت گرنے سے بچہ زخمی ہو گیا ۔حجرہ شاہ مقیم میں کنواں گرنے سے تین افراد دب گئے ۔لاہور میں بھاٹی گیٹ میں مکان کی دیوار گر گئی۔ باجوڑ میں دو بچوں سمیت 4افراد، صوابی میں گھر گرنے سے ایک بچہ، چارسدہ میں دو افراد جاں بحق دو زخمی،کلر کہار میں سکول کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق دو زخمی، سوات میں دیواریں اور مکانات  گرنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 100 افراد زخمی ہو گئے ،مردان میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی ، سرگودھا میں گورنمنٹ انبالہ سکول کی دیوار گرگئی جس سےخاتون جاں بحق  11افرادزخمی ہو گئے ہیں، وہاڑی میں رتہ ٹبہ کے علاقے میں دیوار گرنے سے بچی ،شجاع آباد میں مکان گرنے سے بچی،قصور اور راوالپنڈی میں عمارتیں گرنے سے ایک ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

Leave a Reply