سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(تازہ ترین )سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔ جھٹکوں کی ریکٹر سکیل پر شدت 4اعشاریہswat 5ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھاجبکہ گہرئی 148کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔

Leave a Reply