تازہ ترین) اسلام آباد،لاہور اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 200 کلومیٹر دور اور مرکز افغانستان اور تاجکستان بارڈر تھا، ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے تقریباً 30 سیکنڈ تک محسوس کیئے گئے۔