زلزلے کے باعث پاکستان میں بڑا خطرہ سر اٹھانے لگا

earthquake hits pakistanکراچی (تازہ ترین)پاکستان میں زلزلے کی صورت میں سونامی جنم لے سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میٹ آفیسر طارق ابراہیم کا کہناہے کہ زلزلے کے باعث کراچی سمیت پاکستان کی  تمام کوسٹل بیلٹ پر سونامی کا خطرہ   پیدا ہو گیا ہے ۔مکران کوسٹل زون کے قریب زمین کی تین پلیٹیں مل رہی ہیں اس لیئے مکران زون میں 8.1 کے زلزلے سے سونامی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ  لوگوں میں کافی خوف خراس  دیکھنے میں آ رہا ہے- ملک بھر میں آنے والے زلزلے  نے آٹھ اکتوبر کا زلزلہ یاد کرا دیا-  جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تمام راستے مکمل بند ہوچکے ہیں ۔ گلگت ہنزہ میں گلگت ہنزہ میں گلیشئرز کے ٹوٹنے کی اطلاعات  آ رہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گلگت کے علاقے میں ایک مسافر بس دریا میں جا گری ہے- چترال میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ملی ہیں ۔ فاٹا کے علاقوں میں 100،جبکہ کوہاٹ میں 200 سے زیادہ مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ پسماندہ علاقوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیاح مختلف علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پاکستان کا ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہ کئے گئے ہوں

Leave a Reply