نہایت آسان اور دلچسپ کمپیوٹر ٹرکس

easy and helpful computer tricksکمپیوٹرز کا استعمال آج کے دور میں کون نہیں کرتا مگر کچھ معاملات میں لاعملی اکثر کاموں کو مشکل بنادیتی ہے۔کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز کے لیے کچھ ٹرکس یا ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو ہوتی تو بہترین ہیں مگر وہ لوگوں کی نظروں سے چھپی ہوتی ہیں، حالانکہ ان سے واقفیت صارفین کے لیے کمپیوٹر کا استعمال زیادہ آسان اور تفریح سے بھرپور بنادیتا ہے۔

تو یہاں ایسے ہی کچھ بہترین ٹپس کے بارے میں جانے جو مفید ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھی بھرپور ہیں۔

مزید پڈھیں اہم معلومات جو بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ضروری ہیں 

اسکرین کے منتخب حصے کا اسکرین شاٹ لینا

snipping tool

اگر آپ کو کمپیوٹر اسکرین کے کسی خاص حصے کا اسکرین شاٹ لینا ہو تو اس کا آسان طریقہ ونڈوز میں موجود ہے۔ بس اسٹارٹ پر کلک کریں اور پھر

Snipping Tool

   پر کلک کرکے آپ اپنا یہ کام کرسکتے ہیں۔ یہ ٹول آپ کو اسٹارٹ پر کلک کرنے کے بعد سرچ کرنے پر مل جائے گا۔

ایکسل میں اپنی آخری کمانڈ کو آسانی سے دوہرانا 

tips and tricks

F4

اگر آپ ایکسل پر F4 بٹن کو دبائیں تو وہ آپ کی آخری کمانڈ کو دوہرانے لگے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی سیل کو سلیکٹ کرکے اسے کسی رنگ سے ہائی لائٹ کرتے ہیں تو آپ وہ ہائی لائٹ کسی بھی سیل کو سلیکٹ کرکے محض F4 کلک کرکے کرسکتے ہیں۔

ایک کلک سے نئی براوزر ٹیب پر لنک کھولنا 

tips and tricks 

یہ ویسے عام طور پر بیشتر افراد کو معلوم ہی ہوگا تاہم جس کو نہیں معلوم وہ جان لیں کہ اگر آپ اپنے ماﺅس کے مڈل بٹن کو کلک کریں تو آپ نئے براﺅزر ٹیب پر نیا لنک کھول لیں گے اور اگر آپ کسی اوپن ٹیب پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو وہ بند ہوجائے گی۔

کروم پر کسی تصویر کے بارے میں تفصیلی سرچ 

tips and tricks

گوگل کروم میں اگر آپ کسی تصویر پر ماﺅس سے رائٹ کلک کرکے ایس کے بٹن کو دبائیں تو ایک ریورس گوگل سرچ نئی ونڈو میں کھول جائے گی۔ وہ اس لیے ہوتی ہے تاکہ آپ جان سکیں کہ یہ تصویر ممکنہ طور پر کب اور کہاں سے اپ لوڈ ہوئی یا کہاں کہاں ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں دلچسپ شوبز نیوز

اپنی ونڈو کو اسکرین کی کسی بھی جانب منقل کردینا 

tips and tricks

اگر آپ ونڈوز کے بٹن کو کسی بھی ایرو (دائیں، بائیں، اوپر، نیچے) کے ساتھ کلک کریں تو آپ کے سامنے جو ونڈو کھلی ہوگی وہ اسکرین کے ایک جانب ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ ونڈوز، شفٹ اور کسی ایک ایرو کے بٹن کو کلک کریں تو آپ کی ونڈوز اس طرف منتقل کردے گی جو اس کے راستے میں ہوگا (جیسے دائیں جانب)۔

(cache) کیشےکو سیکنڈوں میں کلیئر کریں

tips and tricks

 اپنے کمپیوکےکیشے کو فوری کلیئر کرنا چاہتے ہو تو کنٹرول، شفٹ اور آر کے بٹنوں کو دبائیں۔ اس سے آپ کا پیج بھی ریفریشن ہوجائے گا۔

اپنے کمپیوٹر کو سیکنڈوں میں لاک کریں 

tips and tricks

اگر آپ کمپیوٹر کو لاک کرنا چاہئے تو ونڈوز اور ایل کے بٹنوں کو کلک کریں، وہ لاک ہوجائے گا۔ یہ مذاق کے لیے بھی بہترین ٹرک ہے۔

کمپیوٹر اسکرین گھما کر لوگوں کو ڈرائیں 

tips and tricks

اگر آپ کنٹرول، Alt اور کسی ایرو کے بٹنوں کو کل کریں تو اگر دائیں جانب کا ایرو کو کلک کریں گے تو اسکرین اس جانب گھوم جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ ٹرک ہر کمپیوٹر پر کام نہیں کرتی مگر جہاں کرتی ہے وہاں کسی کو بھی ڈرانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں شادی کے بعد موٹاپے کی وجہ سامنے آگئی

اپنے براوزر کی ونڈو کو سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں بدل دیں 

tips and tricks

اگر آپ ٹائپنگ کے لیے ایک بنیادی ٹیکسٹ ایڈیٹر کو چاہتے ہیں تو اپنی ایڈریس بار پر یہ کوڈ ڈال کر انٹر کا بٹن دبا دیں۔

براوزر پر زوم کرنا

tips and tricks  

ویب براﺅزر پر زومنگ کے لیے تین طریقے ہوتے ہیں۔ کنٹرول اور 0 کو کلک کرنے سے زوم ڈیفالٹ پر ری سیٹ ہوجاتا ہے۔ کنٹرول اور + کو کلک کرنے سے زوم ان ہوتا ہے جبکہ کنٹرول اور – کرنے سے زوم آﺅٹ ہوتا ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق دلچسپ خبریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

Leave a Reply