خطرناک امراض کی تشخیص کے لیے آسان ٹیسٹ

بوسٹن(تازہ ترین) امریکی ماہرین نے ایک کاغذی ٹیسٹ وضع کیا ہے جو فوری طور پر خون کے ذریعے ایبولہ، ڈینگی اور زرد بخار جیسے خطرناک امراض Easy test made for  detection of deadly diseasesکی تشخیص کرسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی ) کی جانب سے بنائی گئی اس کاغذ جیسی ایک پٹی پر چاندی کے نینوذرات کو رنگ کرکے ڈالا گیا ہے اور اس میں تینوں بیماریوں کے وائرس کی اینٹی باڈیز شامل کی گئی ہیں جس کے ذریعے اگر کسی مریض کے خون میں تینوں بیماریوں میں سے کسی ایک کے بھی جراثیم ہوں گے تو وہ چند منٹوں بعد ایک مخصوص رنگ ظاہر کرے گا۔
اس ٹیسٹ کے موجدین کا کہنا ہے کہ جی پی ایس نظام اور ٹیسٹ کی تصویر پر تاریخ اور وقت شامل کرنے سے ان امراض کا ایک آن لائن ڈیٹا بیس بنایا جاسکتا ہے کہ مرض کہاں کہاں پھیل رہا ہے اور کہاں ختم ہورہا ہے اس طرح مرض کے خلاف کام کرنے والوں کو بہت آسانی ہوتی ہے  ماہرین کے مطابق اس نظام کی قیمت صرف پانچ ڈالر یعنی 500 پاکستانی روپے ہے

Leave a Reply