یورپی ممالک میں شہریت پانے کا آسان طریقہ

برلن (تازہ ترین)یورپی ممالک کی شہریت حاصل کرنے کا سب سے آسان اور تیزترین راستہ سرمایہ کاری ہے۔تفصیلات کے مطابق  تقریباً تمام یورپی ممالک Easy way to get citizenship in European countriesاپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نسبتاً بہت آسان شرائط پر اپنی شہریت دے رہے ہیں بلکہ وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر انہیں مراعات کی پیشکش کر رہے ہیں۔ قبرص نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں بہت حد تک کمی کر دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار قبرص کا رخ کریں۔قبرص بیرونی سرمایہ کاروں کو کسی بھی یورپی ملک کے مقابلے میں سب سے آسان شرائط پر اپنی شہریت دے رہا ہے۔ قبرص کی انہی شرائط کی وجہ سے اس کے سرمایہ کاری پروگرام کو ”براہِ راست شہریت پروگرام“ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ قبرص میں سرمایہ کاروں کو شہریت دینے کی شرائط اس قدر آسان ہیں کہ کوئی بھی شخص سرمایہ کاری کرکے محض 3ماہ میں قبرص کی شہریت حاصل کر سکتا ہے۔ سٹیزن شپ کے ایک کنسلٹنسی فرم چلانے والی خاتون ہینلے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بیرونی سرمایہ کاروں کو اپنے منافع کا 30فیصد اور سرمایہ کاری کی رقم کا 17فیصد سپیشل ڈیفنس کنٹری بیوشن ٹیکس دینا پڑتا تھا۔ اس نئے قانون کے پروگرام کے تحت ان سرمایہ کاروں کو اس ٹیکس سے مبرا قرار دے دیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here