سر درد سے نجات کا آسان حل

Easy way to get rid from headache

اسلام آباد(تازہ ترین)  سائنسدانوں نے سر درد کا بہترین حل نکا ل لیا ہے ۔ امریکہ میں ایسی ٹافی تیار کی گئی ہے جس سے سر درد سے راحت پائی جا سکتی ہے۔ آج کل ہر دوسرا انسان سر درد میں مبتلا نظر آتا ہےاور بعض لوگ میگرین جیسی  شدید درد کا شکار نظر آتے ہیں۔ لہذااس تیار کی گئی ٹافی سے نا صرف  سر درد ٹھیک ہو گا بلکہ اس سے دماغ کو سکون بھی ملے گا اور یہ شدید قسم کے میگرین سے بھی نجات دلاتی ہےاس ٹافی کو تیل اور مینتھول جیل سے تیار کیا گیا ہے۔امریکا میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پودینے کے تیل کو ماتھے اور کنپٹیوں پر ملنے سے ٹینشن کی وجہ سے ہونے والے سردرد سے بھی نجات مل جاتی ہے جب کہ مینتھول جیل میگرین کے اثرات کو کم کرتی ہے۔

تھامس جیفرسن یونیورسٹی کی رواں سال مینتھول جیل پر کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مینتھول جیل اگرچہ میگرین کا مکمل علاج نہیں تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے لوگوں کو اس سے فائدہ ہوا ہے اور اس سے تیار کردہ نئی ٹافی میں یہ خوبی موجود ہے۔

Leave a Reply